سماج وادی پارٹی صدر اور اترپردیش کے وزیراعلی اکھلیش یادو نے آج کہا ہے
کہ ان کی سرکار کے ترقیاتی کاموں اور فلاحی اسکیموں سے بی جے پی اس قدر
متاثر ہے کہ کچھ وقت پہلے لیپ ٹاپ کی جھنجھنا کہنے والی بی جے پی نے اپنے
انتخابی منشور میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کو باقاعدہ جگہ دی ہے۔مسٹر یادو نے یہاں ایک انتخابی جلسہ میں کہا کہ سماج وادی سرکار کے
ترقیاتی
کاموں کا سرعام مضحکہ اڑانے والے وزیراعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے
دیگر لیڈر حقیقت میں ان کی سرکار کے زمانہ میں ہوئے ترقیاتی فرق اور عوامی
بہبود کی اسکیموں سے خاصے متاثر ہیں۔اس کی واضح مثال کہ ذہین طلبا کو لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی اسکیم کو انہوںنے
اپنے انتخابی منشور میں شامل کیا ہے جبکہ کچھ عرصے پہلے ان کی اس اسکیم کا
سرعام مذاق اڑایا جاتا تھا۔